بلڈنگ مٹیریل مافیا کی منافع خوری عروج پر پہنچ گئی ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس لیں

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال:بلڈنگ مٹیریل مافیا کی منافع خوری عروج پر پہنچ گئی۔ ان دنوں سیمنٹ کی بوری 1520 روپے اور ریت کی ٹرالی 13 ہزار روپے میں فروخت کی جا رھی ہے۔ ٹھیکے دار اور محکمہ ماحولیات کے افسر مل کر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔ ریٹ سے کئی گنا زائد رقم وصول کی جا رہی ہے ۔ سرکاری نرخ سے زائد اینٹیں فی ہزار 1350 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سریہ مافیہ بھی کسی سے کم نہیں۔ لوکل سریہ 260 روپے کے قریب فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ریت اور اینٹ مافیا کومحکمہ لیبر اور ماحولیات کے افسروں کی پشت پنائی حاصل ہے ۔ شہریوں کا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں