رانا وحید نوائے وقت
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کھیل کے شعبے میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اولمپک گولڈ میڈل میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا۔انہوں نے نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔
صدر مملکت نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی، مسلسل محنت اور لگن کو سراہا۔انہوں نےنوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا۔ پاکستان کو دیگر کھیلوں خصوصاً سنگلز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔کھلاڑیوں کے بچوں کو اسکالر شپ دی جانی چاہیے۔ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انڈومنٹ فنڈ میں 250 ملین روپے کا حصہ ڈالنے کا کہوں گا۔
ارشد ندیم نے ہلالِ امتیاز ایوارڈ دینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
صدر مملکت نے ارشد کی رہنمائی پر کوچ سلمان اقبال بٹ کی خدمات کو بھی سراہا۔