نہ سیاسی پناہ مانگی اور نہ ہی درخواست دی،ہاکی پلئیرز کی یورپ میں سیاسی پناہ لینے سے متعلق کھلاڑیوں کا ردعمل

خالد لطیف بلوچ نوائے وقت

لندن:پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد کے 3 کھلاڑیوں اور آفیشل کی یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کے الزام پر کھلاڑیوں نے ردعمل دیدیا۔

کھلاڑیوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہ تو سیاسی پناہ مانگی اور نہ ہی درخواست دی، وہ نیشنز کپ میں شرکت کے بعد 5 میچ کھیلنے کیلئے یورپ گئے اور بعد میں کلب نے انھیں مزید معاہدوں کی پیشکش کی اور انھیں عارضی رہائشی کارڈ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کھلاڑی یورپ میں کسی اور ملازمت میں مصروف نہیں ہیں بلکہ صرف ہاکی کھیل رہے ہیں، اگر کھلاڑی بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے تو وہ پہلے بھی ایسا کرسکتے تھے۔

قبل ازیں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا تھا کہ 3 کھلاڑیوں مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم، فارورڈ عبدالرحمن جونیئر اور ٹیم کے فزیو ڈاکٹر وقاص نے یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں