رانا وحید نوائے وقت
کراچی: میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب بلدیہ ٹاؤن پہنچ گئے۔ ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت آسکانی، چیئرمین بلدیہ ٹاؤن کریم آسکانی، میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی اور مقامی رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔
میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے بلدیہ ٹاؤن حب ریور روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
بارشوں کے دوران کے ایم سی کا عملہ اور تمام بلدیاتی نمائندے فعال ہیں۔ منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آرہا ۔
پورے شہر سے برساتی پانی کی نکاسی کاکام بارشوں کے ختم ہونے تک جاری رکھا جائے گا۔
ماضی کے مقابلے میں مسلسل بارشوں کے باوجود پانی اس طرح سڑکوں پر کھڑا نہیں ہوا ہے۔ بارشوں کے دوران برساتی نالوں میں پانی کی نکاسی ہو رہی ہے۔ مل کر کام کرنے اور لوگوں کی مدد کرنے سے ہی مشکلات ختم ہوتی ہیں۔