3 ماہ سے تنخواہ بند ،گھر میں فاقے ، بچے برائے فروخت کرنے پریس کلب پہنچ گیا، جیل میں تعینات سپاہی کی سپریم کورٹ ، اعلی افسران سے نوٹس لینے کی اپیل

رانا وحید نوائے وقت

کراچی: میرے بچے خرید لو پولیس اہلکار پریس کلب پہنچ گیا۔

سینٹرل جیل میں تعینات سپاہی وحید نے بچے برائے فروخت کا اعلان کردیا تین مہینے سے میری تنخواہ بند کردی گئی ہے ، میرے نو بچے ہیں چار بیچنے کے لیے لایا ہوں۔ میں لانڈھی جیل میں تعینات تھا۔ پولیس کوارٹر میں ہی رہائیش ہے ۔سپرڈنٹ جیل نے میرا ٹرانسفر سینٹرل جیل کردیا۔ سپرڈنٹ جیل نے تین مہینے سے میری تنخواہ بھی بند کرادی ہے۔ مجھے فوری طور پر سرکاری رہائیش خالی کرنے کا کہا جارہا ہے۔ میرے پاس رقم نہیں ہے۔ رات کی ڈیوٹی کرتا ہوں میرے گھر والوں کو تنگ کیا جارہا ہے ۔میری غیر موجودگی میں آکر میرے گھروالوں کو برا بھلا کہا جاتا ہے ۔
میری سپریم کورٹ اور اعلی افسران سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں