شھزاد عالمگیر نوائے وقت
لاھور: سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبے کی دریائی چیک پوسٹوں کی انسپکشن اور دیکھ بھال کے امور کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک شریک ہوئے، جبکہ ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اطہر وحید، لیہ، رحیم یارخان، بھکر، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، راجن پور، اٹک اور میانوالی کے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ دریائی چیک پوسٹوں کی دیکھ بھال، انسپکشن و انتظامی امور ڈی پی اوز کی ذمہ داری ہے، ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز کو ہر ماہ باقاعدگی سے دریائی چیک پوسٹوں کی انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ دریائی چیک پوسٹوں کی بلڈنگز، مستقل مورچوں کی تعمیر و مرمت، کشتیوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی مرمت و اپ گریڈیشن یقینی بنائیں، ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی دریائی چیک پوسٹوں کی انسپکشن یقینی بنانے پر ڈی پی او بھکر کو شاباش۔