ہم آپ کے ووٹ اور ووٹر کو عزت دلوانے کے لیے نکلے ہیں، میاں سید جمیل شاہ
نوائے وقت نیوز
مردان : مستحکم پاکستان پارٹی کسی بھی سیاسی برنڈ کو اپنی پارٹی میں شامل نہیں کریں گے۔ سیاستدان آپ کا ووٹ کتنے میں فروخت کرتا ہے ، آپ کو پتہ ہی نہیں چلتا ان خیالات کا اظہار مستحکم پاکستان پارٹی کے بانی و چیئرمین سید عامر جلالی نے مردان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کیا کہ اگر اب بھی آپ کو اپنی پہچان نہ ہوئی تو آپ اگلے 75 سال تک بکتے رہیں گے۔ پارٹی کے مرکزی صدر میاں سید جمیل شاہ نے کہا کہ ہم آپ کے ووٹ اور ووٹر کو عزت دلوانے کے لیے نکلے ہیں۔ پارٹی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور اداروں کو مستحکم کرنا ہے۔