رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: سیکریڑی اطلاعات و نشریات استحکام پاکستان پارٹی فرودس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستان میں امن اور دنیا کے سامنے اپنا سافٹ امیج پیش کرنا چاہتے ہیں اس موقع پر صدر پریس کلب راناجاوید نثار، ولسن رضا ،سید علمدار شاہ اور دیگر رہنما موجود تھے،فردوس عاشق عوان نے کہا کہ قائد اعظم کا پاکستان کسی ایک مذہب یا لسانی گروپ کا نہیں تھا۔ ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی ، پاک فوج کے جوان اور سویلین لوگون پر حملہ کرنے والوں کی مزمت کرتے ہیں۔فیس بک اور سوشل میڈیا کی پوسٹیں افواج پاکستان کی قربانیوں کی رائیگاں کرنے کوشس میں مصروف ہیں ۔