پاکستانی حکومت کا نقش قدم :برطانیہ میں نجی اسکولوں کی فیسوں پر ٹیکس، والدین پریشان

اس سے 1.6 بلین پاؤنڈ جمع ہوں گے، جو سرکاری تعلیمی اداروں میں 6500 نئے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے

ڈاکٹر اختر گلفام ڈائریکٹرنیوز ڈان ٹی وی

لندن:برطانیہ میں لیبر پارٹی کی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے فروغ اور تدریسی اسٹاف کی ہزاروں نئی آسامیاں پیدا کرنے کے لیے نجی اسکولوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کا ارادہ کیا ہے۔

اسی سال چار جولائی کے انتخابات کے بعد اپنا عہدہ سنبھالنے والے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے مطابق سرکاری سیکنڈری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے لیے اساتذہ کی کمی ان کے مستقبل پر دیرپا منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

کئی سالوں تک مالی وسائل کے محدود استعمال اور بڑھتی ہوئے عدم مساوات کے بعد لندن حکومت نے گزشتہ ماہ اشارہ دیا تھا کہ وہ نجی اسکولوں کی فیس پر اضافی ٹیکس کی چھوٹ کو ختم کر دے گی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے 1.6 بلین پاؤنڈ جمع ہو سکیں گے، جو سرکاری تعلیمی اداروں میں 6500 نئے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

برطانیہ میں اب نجی اسکولوں کو یکم جنوری سے انہیں ادا کی گئی فیسوں پر 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) ادا کرنا ہو گا، جس سے ان اسکولوں کے طلبا و طالبات کے والدین پر مالی بوجھ میں اضافہ ہو جائے گا۔

اس فیصلے کے نتیجے میں ایسے والدین، جو مالی طور پر کمزور ہیں، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے باعث فیسوں میں آئندہ اضافے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں