پی ٹی ائی ضلع ساہیوال کی مرکزی قیادت کی 62/5-L آمد ، عامر سعید شہید کی رہایش گاہ پر رائے حسن نواز خاں ، چوھدری آصف آرائیں اور رانا آفتاب خاں کی تعزیت

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: پی ٹی ائی ضلع ساہیوال کی مرکزی قیادت 62/5،Lمیں پہنچ گئی ۔ سانحہ بلوچستان موسی خیل کے شہداء کیلئے قرآن خوانی عامر سعید شہید کی رہائش گاہ پر کروائی گئی ۔ رائے حسن نواز خاں پی ٹی ائی کے ایم این اے اور سینٹرل پنجاب کے صدر، چوھدری آصف آرائیں نائب صدر سینٹر پنجاب اور رانا آفتاب خاں ضلعی صدر پی ٹی ائی ضلع ساہیوال نے اس موقع پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس طرح کے واقعات پر نوٹس لینا چاہیے۔ یہ غیر مسلموں کا کام ہے ۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں