کلچرل رپورٹر نوائے وقت
لندن:پاکستان ٹی وی ،فلم اور تھیٹر کے نامورسٹار مرحوم سردار کمال کو خرج عقیدت پیش کرنے کے لیے البیلا پروڈکشن کے بینر تلے مزاحیہ سٹیج ڈرامہ ’البیلے تے رنگیلے‘ 4 ستمبر 2024 بروز بدھ شام 6 بجے الفورڈ ٹاؤن ہال 128 ہائی روڈ الفورڈ IG1 1DD میں منعقد ہو گا۔ معلومات کے لیے آرگنایزرعامرخان سے فون نمبر 07453977472 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزاحیہ سٹیج ڈرامہ ’البیلے تے رنگیلے‘ کی کاسٹ اظہر رنگیلا،گلفام،دیدار،ہنی البیلا،سخاوت ناز،پرویز خان ،طالب کیانی ، ماہم ،معظم البیلا،شاہین خان اوراسد کیفی پر مشتمل ہے۔