’حق دو تحریک‘ کا گوادر میں دھرنے کا اعلان، حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

کوئٹہ :بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کے سربراہ اور ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ، غیرقانوی ماہی گیری اور سرحدی تجارت پر عائد پابندیوں کے خلاف پانچ ستمبر سے گوادر میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان کی جانب سے دھرنے کا اعلان بلوچستان میں ہونے والے حملوں کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ دھرنا شورش زدہ صوبے میں وفاقی حکومت کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں