سندھ گورنمنٹ کی آشیرواد سے لینڈ گریبرز قبضے کرتے ہیں ،کوٹا سسٹم ختم ، کراچی میں مقامی پولیس تعینات کی جائے، کراچی گرینڈ لائنز کے چیئرمین محمد اسلم خان

رانا وحید نوائے وقت

کراچی: کراچی گرینڈ لائنز کے چیئرمین محمد اسلم خان نے اسٹیٹ بینک بینک کوآپریٹو سوسائٹی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں کسی کی سوسائٹی کے ساتھ اگر ظلم ہوگا تو ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج بہت ساری سوسائٹی جن پر لینڈ گریبرز قبضے کر رہے ہیں اور سندھ گورنمنٹ کی آشیرواد کے ساتھ ہو رہا ہے۔ ہم سندھ گورنمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان تمام لینڈ گریبوں سے اپنے ہاتھ ہٹائیں اور جو لسٹ بنی ہوئی ہے 113 افراد کی ان تمام لوگوں کو گرفتار کر کے سوسائٹیوں کے معاملات کے سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی جائے جو ان کے تمام مسئلے مسائل دیکھے۔ جن کے پلاٹ ہیں ان کو قبضے دیے جائیں اور خاص کر اسٹیٹ بینک کوآپریٹو سوسائٹی کے اندر جو لوگ ایمنٹی پہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی انفراسٹرکچر کو فوری طور پر درست کیا جائے ۔کوٹا سسٹم ختم کیا جائے۔ کراچی میں مقامی پولیس تعینات کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں