رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال :کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ شہر کی مین شاہراہ جی ٹی روڈ سمیت تمام سڑکوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے بعد مٹی کو بھی صاف کیا جائے۔ غلہ منڈی کے سیوریج مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل نکالا جائے۔ کالج روڈ سے بارش کے پانی کی نکاسی کویقینی بنایا جائے، آڑاتلہ روڈ پر اضافی میٹریل اٹھایا جائے اور صفائی کو یقینی بنایا جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر کو تمام صورتحال سے اگاہ کیا اورڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔