کمیشن کارکمپنی کی استعمال نہ کرنے والی بجلی کی مد میں اربوں کی لوٹ مار کے خلاف مظاہرہ

شہزادہ عالمگیر نوائے وقت

لاہور:IPPs کمیشن کارکمپنی نے عوام سے استعمال نہ کرنے والی بجلی کی مد میں اربوں کی لوٹ مار کی جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔ پاک آرمی لورز موومنٹ کے چیئرمین جان ایم رمضان نے کہا کہ حکومت پاکستان کمیشن کار کمپنی IPPs سے تمام معاہدے کینسل کرے ۔ معاہدے کینسل نہ ہونے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر IPPs کے دفاترز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے۔صدر پاک آرمی لورز موومنٹ رانا شہزادہ الطاف نےاس موقع پر بات کرتے ہوے کہاکہ کمیشن کار کمپنی IPPs سے احتساب کا عمل کرتے ہوئے عوام کی جیبوں سے لوٹے ہوئے پیسے عوام کو واپس کئے جائیں ۔ سیکرٹری جنرل واجد علی باوا ایڈووکیٹ نے کہا جلد ہم عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس دلوانے کیلئے اس کمیشن کار کمپنی IPPs کو عدالتوں میں گھسٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں