جو افراد اپنی بصارت سے نا امید ہوچکے ہیں وہ بھی اپنی بینائی مفت واپس پا سکتے ہیں، ڈاکٹر رضوان کی ڈان ٹی وی سے خصوصی گفتگو
رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں ایک اہم دن ثابت ہوا ۔ شعبہء امراضِ چشم یونٹ 2 میں 2 مستحق نابینا مریضوں کو بینائی لوٹا دی گئی۔نابینا مریض جو آنکھوں کے کورنیا کی خرابی کی وجہ سے دیکھنے سے قاصر تھے انہیں قورنیا ٹرانسپلانٹ کے ذریعے بینائی لوٹا دی گئی ۔۔اس موقع پر سربراہ امراضِ چشم یونٹ 2 اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان نے ڈان ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شعبہ امراضِ چشم پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اٹھارٹی سے باضابطہ طور پر کارنیا ٹرانسپلانٹ کے لیے منظور ہے ۔ آج 2 مستحق مریضوں کو بلکل مفت یہ سہولت میسر کی گئی ہے جو عام طور پر 10 سے 15لاکھ روپیے مالیت کا آپریشن ہے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نے خصوصی طور پر سید اقبال حسین ( مرحوم) اور ان کی اہلیہ مسز ارجمند شاہ کا شکریہ ادا کیا جنکی کاوشوں اور بھرپور معاونت سے امریکہ سے عطیہ کیے ہوئے کارنیا بروقت اور با حفاظت ساہیوال پہنچے اور یہ آپریشنز ممکن ہو سکے ۔ ڈان ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ ساہیوال اور اسکے مضافات کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں۔اس سہولت کی بدولت وہ افراد جو اپنی بصارت کے حوالے سے نا امید ہوچکے ہیں وہ بھی اپنی بینائی واپس پا سکتے ہیں ۔ڈاکٹر رضوان نےیہ بتایا کہ اب تک کل 30 مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ عوامی خدمت کا یہ عمل پورے زور و شور سے جاری رکھا جائیگا اور ان آپریشنز کو مستقل بنیادوں پر کیا جائیگا تا کہ زیادہ سے زیادہ دکھی انسانیت اس سے مستفید ہو سکے۔ ڈاکٹر رضوان نے آپریشن میں معاونت کے لیے انایستھزیہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عمر اجمل ، ڈاکٹر شاہد کا بھی شُکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپیل بھی کی کہ جو کوئی بھی کورنیا کی بیماری کی وجہ سے بینائی سے محروم ہے تو وہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے شبہ امراضِ چشم میں رجوع کریں اور اپنی رجسٹریشن کروائیں ۔ڈاکٹر رضوان نے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان اور ایم ایس ڈاکٹر نثارکی خدمات کو بھی سراہا۔