رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان پارٹ 2 کے پوزیشن ہولڈرز کااعلان کر دیا۔ ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ کے محمد عبداللہ نے 1155 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
:ڈی پی ایس کالج ساہیوال کی بسمہ منظور نے 1149 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔:ڈی پی ایس کالج چیچہ وطنی کے محمد عبداللہ نے 1148 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ کے محمد حسن نے بھی 1148 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹرمیڈیٹ 2 کا 46877 امیدواروں نے امتحان دیا45519 امیدوار کامیاب قرار پائےپاس ہونے والے طلباء کا تناسب 55:31 فیصد رہا۔