فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم:ساہیوال فوڈ اتھارٹی کی معروف برانڈز کے نام سے غیر معیاری ٹافیوں کی پیکنگ ، پروڈکشن کی انسپکشن، ناقص خوراک تلف ،کنفیکشنری یونٹ اصلاح تک بند

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: بچوں کیلیے غیر معیاری خوراک تیار کرنے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم ہیں جبکہ پاک پتن روڈ پر متعدد گولی ٹافی اور بسکٹ بنانے والی غیر معیاری فیکٹریوں کو نظر انداز کر رکھا ہے۔ شہریوں کا ان فیکٹریوں کے خلاف بھی فوری کریک ڈاؤن کا مطالبہ۔ساہیوال فوڈ اتھارٹی نےمعروف برانڈز کے نام سے غیر معیاری ٹافیوں کی پیکنگ اور پروڈکشن کی جارہی تھی۔ انسپکشن کے دوران مختلف فلیورز کی ٹافیاں اور جعلی پیکنگ مٹیریل برآمد کیا گیا۔ فوڈ پروڈکٹس کو گندگی والی جگہ پر سٹور کیا گیا تھا۔ خوراک کی پیکنگ کیلیے فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ موقع پر واضح نہیں کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناقص خوراک برآمد کرکے موقع پر تلف کردی۔ کنفیکشنری یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں