محمد حنیف نوائے وقت
راولپنڈی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی نااہلی ،غلفت اور لاپرواہی کی وجہ سے پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کےدوران لفٹ خراب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹیسٹ رولز کے تحت کسی بھی انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی منطق ہی نرالی ہے۔
اسٹیڈیم میں میڈیا باکس دوسری منرل پر واقع ہے، جہاں ملکی و غیر ملکی میڈیا اراکین و براڈ کاسٹرز کو سیڑھیاں چھڑنے میں مشکلات درپیش ہیں۔