ساہیوال رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: ہڑپہ اسٹیشن اور ہڑپہ شہر میں کروڑوں روپے سیوریج منصوبہ جات پر خرچ ہونے کے باوجود ہر گلی محلے میں کھڑا گٹروں کا گندہ پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا۔مقامی صحافی رانا صدام اور ساجد منیرنے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساہیوال اور ٹھیکے دار اور دیگر کمیٹیوں کی ملی بھگت نااہلی نے قومی خزانے کے کروڑوں روپے ناقص ترین سیوریج سسٹم کی نظر کردیے ۔ اپنے من پسند گلی محلوں اور غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیز میں ترقیاتی کام کروائے۔ اس کمزوری سے ٹھیکیدار اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے افسران بالا نے بغیر لیول اور غیر معیاری سیوریج کا کام کیا۔ جس کا خمیازہ ہڑپہ اسٹیشن اور ہڑپہ شہر کے لوگ بھگت رہے ہیں ۔تعمیر نو سیوریج منصوبہ جات کے ڈسپوزل میں نصب کی جانے والی الیکٹرک موٹر کا بار بار خراب ہو جانا، منصوبہ جات میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اہل علاقہ نے کمشنر ساہیوال سے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔