شہزادہ عالمگیر نوائے وقت
لاہور:پاکستان میں پہلی بار ایشین مکس مارشل آرٹس گیمز میں لاہور بار کے ممبر ایڈوکیٹ زولقرنین خان نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ لاہور بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سپورٹس مین زولقرنین خان کو ایک لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ لاہور پاکستان میں ہونے والی ایشین گیمز میں 22 ممالک کے اتھلیٹ نے شرکت کی ۔ ایشیا کی سب سے بڑی بار لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے زولقرنین خان نمائندگی کر رہے تھے۔ صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ زولقرنین خان نے گولڈ میڈل حاصل کر کے نہ صرف پاکستان کا بلکہ پوری وكلا برادری کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔لاہور صدر لاہور بار اور جنرل سیکرٹری لاہور بار نے کہا ہے کہ لاہور
بار ایسوسی ایشن اسی طریقے سے سپورٹس کو فروغ دیتی رہے گی۔