ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ 17 ستمبر کو ہوگی

محمد آیرش نوائے وقت

اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور سیکریٹریٹ میں ہوا جبکہ کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کیلیے سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک تھے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا پاکستان میں یکم ربیع الاول 6 ستمبر جبکہ بارہ ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں