سٹاف رپورٹر نوائے وقت
لندن:نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورہ پر لندن پہنچ گئے۔ہیتھروائیرپورٹ پر برطانوی حکام نے استقبال کیا۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
نائب وزیراعظم اپنے برطانیہ دورے میں برطانوی ہم منصب انجیلا رینر، وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی اور سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا سکاٹلینڈ سے ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور برٹش پاکستانیوں سے بھی ملیں گے۔