وزیرِ اعظم کی طرف سے انسانی جانوں کو بچانے والے ڈرائیور محب اللہ کے لیے 25 لاکھ روپے ، بچوں کیلئے یونیورسٹی تک کی تعلیم مفت اور انکے خاندان کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کا انعام

رانا وحید نوائے وقت

اسلام اباد :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو اپنی جان کی پراوہ کئے بغیر بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ کا وزیرِ اعظم ہاؤس میں استقبال۔ وزیرِ اعظم کی محب اللہ کی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اپنی جان کی پراوہ نہ کرنے کے جذبے کی پزیرائی. مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے. محب اللہ کی بہادری کے اعتراف میں وزیرِ اعظم نے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 25 لاکھ روپے کے انعام سے بھی نوازا. وزیرِ اعظم نے محب اللہ کے بچوں کیلئے یونیورسٹی تک کی تعلیم مفت اور انکے خاندان کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں