پاکستان کی چھ دہائیوں کی بدترین ٹیسٹ ریٹنگ

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 0-2 کی شکست کے بعد پاکستان چھ دہائیوں کی بدترین ٹیسٹ رینکنگ پر آ گیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

خالد لطیف بلوچ نوائے وقت

لندن:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے سے گر کر اب آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 12 ٹیموں کی رینکنگ میں 1965 کے بعد سے پاکستان کی یہ کم ترین رینکنگ ہے۔ اس وقت آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست ہے، جس کے بعد بھارت اور انگلینڈ کا نمبر آتا ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری ہونے والی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں بنگلہ دیش اب نوویں نمبر پر ہے۔

انفرادی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل نوویں نمبر پر تھے جبکہ اب وہ 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جس کے بعد اب کوئی بھی پاکستانی بالر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ٹاپ 10 بیٹنگ رینکنگ میں باقی رہنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جبکہ بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد اب 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں صرف 64 رنز ہی بنا سکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں