ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت
لندن/برمنگھم:جعلی ڈگری:جنرل ر قمرجاوید باجوہ کے بھائی اور پی آئی اے کے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ نے جعلی ڈگری کی بنا پر نوکری سے استعفی دے دیا۔
اقبال جاوید باجوہ کے خلاف پی آئی اے کے یوکے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن مینیجر اقبال جاوید باجوہ کی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی نکلی آئی جس پر ان کے خلاف انکوائری بھی ہوئی، ادارے نے انہیں استعفی دینے کے لیے کہا جس پر انہوں نے استعفی دے دیا۔
استعفی سے قبل انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا جس میں انہیں سات دن کے اندر وضاحت دینے کا بھی کہا گیا تاہم انہوں نے استعفی دے دیا۔