ڈیرہ غازی خان لاہور سے جتنا بھی دور ہو میں آپ سے دور نہیں ،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف

شھزادہ عالمگیر نوائے وقت

لاھور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان لاہور سے جتنا بھی دور ہو میں آپ سے دور نہیں بچو!میں لاہور میں بیٹھ کربھی آپ کے بارے میں سوچتی ہوں کہ میری قوم کا مستقبل خوب پڑھے اور اچھی صحت ہو، طاقتور ہوں ۔
میں سوچتی ہو ں کہ میری قوم کے بچوں کی اچھی گرومینگ ہو ۔ اس تقریب کے مہمان اور وی آئی پیز یہ بچے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بالکل ٹھیک کہاکہ میں ان بچوں کے لئے ایسے ہی سوچتی ہوں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کے لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں