کراچی ائرپورٹ سے 20 ہزار ڈالر قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

خادم حسین نوائے وقت

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے 20 ہزار ڈالر قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کلکٹریٹ نے جناح ٹرمینل کے ڈپارچر لاؤنج پر ایک کارروائی کے دوران 20ہزار امریکی ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ شہزاد نامی مسافر کیو آر 605 کی پرواز کے ذریعے دوحا (قطر) روانہ ہورہا تھا۔ یہ مسافر اے ایس ایف سے کلیئرنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن کسٹمز حکام نے شک کی بنا پر سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو مسافر کے سامان سے 14ہزار اور جسم سے 6ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے امریکی کرنسی ضبط کرلی ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں