یورپی بینک کا کراچی-طورخم شاہراہ اپگریڈیشن، خیبر پختونخوا میں ہائیڈرو پاور منصوبے کی بحالی کراچی میں پانی کے منصوبےکے لیے 50 ملین یورو کی مالی اعانت فراہم کرے گا

ورلڈ بینک، ایشائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک جیسے کثیر الجہتی قرض فراہم کرنے والے اداروں کے ذریعے چلنے والے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں دلچسی کا اظہار

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت

لندن:یورپی سرمایہ کاری بینک (ای آئی بی) نے کراچی سے طورخم (این-فائیو) قومی شاہراہ کی اپگریڈیشن، کراچی میں پانی کے ایک بڑے منصوبے کے لیے سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کیا ہے اور خیبر پختونخوا میں ہائیڈرو پاور منصوبے کی بحالی کے لیے 50 ملین یورو کی مالی اعانت فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

ایڈورداس بماسٹیناس کی سربراہی میں ’ای آئی بی‘ کے ایشیا اور پیسیفک کے وفد نے ورلڈ بینک، ایشائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک جیسے کثیر الجہتی قرض فراہم کرنے والے اداروں کے ذریعے چلنے والے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں دلچسی کا اظہار کیا ہے۔

ای آئی بی نے جن منصوبوں میں دلچسی کا اظہار کیا ہے ان میں این 5 شاہراہ کو وسیع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کا مقصد سڑکوں کے رابطے اور نقل و حمل کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو۔

اس کے علاوہ وفد نے کراچی میں واٹر فلٹریشن اور صنعتی پانی کے ری سائکلنگ کے منصوبوں میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے جو شہر میں پانی کے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں