خالد لطیف بلوچ نوائے وقت
لندن:برطانیہ کی رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک نیوی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
رائل نیوی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوی اہلکار ایچ ایم ایس کوئین الزبتھ ایئرکرافٹ کیریئر کے ساتھ بدھ کی شب تربیتی مشق میں مصروف تھا۔
نیوی کی جانب سے حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے میں مرنے والے اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم نے حادثے میں نیوی کے رکن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔