معروف پاکستانی سرجن ڈاکٹر شاہد رسول کو برطانیہ میں اعزازی ڈگری تفویض

رائل کالج کی جانب سے امتحان کی بنیاد پر دی جانے والی ڈگری اب تک بہت کم ماہرین کو اعزازی طور پرنوازا گیا ہے

انہیں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پربرطانیہ میں اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا کے شہرہ آفاق رائل کالج آف سرجنز نے دی ہے

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت

لندن :جناح اسپتال کراچی پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور معروف پاکستانی سرجن ڈاکٹر شاہد رسول کو برطانیہ میں اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

پاکستانی ڈاکٹر شاہد رسول نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا، انہیں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پربرطانیہ میں اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا کے شہرہ آفاق رائل کالج آف سرجنز نے اعزازی ڈگری تفویض کی ہے۔

رائل کالج کی جانب سے امتحان کی بنیاد پر دی جانے والی ڈگری اب تک بہت کم ماہرین کو اعزازی طور پر تفویض کی گئی ہے۔

رائل کالج آف سرجنز دنیا کا مقبول ترین اور قدیم ترین ادارہ ہے جہاں کارکردگی وقابلیت کو پرکھا جاتا ہے۔ پروفیسر شاہد رسول نے پاکستانی غریب عوام کیلئے روبوٹک سرجری کی مفت سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں