وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلی پنجاب سے شہزادہ عالمگیر کا ساہیوال میں اسٹروٹرف بچھانے کا مطالبہ
مہمان خصوصی سابق المپین قمر ضیا اور صدر پریس کلب ساہیوال رانا جاوید نثار، قمرضیا اولمپین ٹیم نے دو کے مقابلے تین گول سے جیت لیا ۔
رانا وحید نوائے وقت
ساہیول: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈان ٹی وی اور پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس ہاکی کلب میں قمر ضیا ءالمپین اکیڈمی اور خواجہ محمد جنید الیمپین کے درمیان خواتین کا ایک نمائشی ہاکی میچ منعقد ہوا جو قمرضیا اولمپین کی ٹیم نے دو کے مقابلے تین گول سے جیت لیا ۔ میچ کے مہمان خصوصی سابق المپین قمر ضیا اور صدر پریس کلب ساہیوال رانا جاوید نثار تھے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ قمر ضیا اولمپین ، صدر پریس کلب جاوید نثار اور انٹرنیشنل ہاکی پلیئر شہزادہ عالمگیرنے کہا کہ ہم 6 ستمبر کے شہداء اور افواج پاکستان کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عوام کو قوم بن کر افواج پاکستان کا ساتھ دینا چاہیئے ۔ ہم ہر محاذ پر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔اس موقع پرشہزادہ عالمگیر نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ساہیوال میں جلد سے جلد اسٹروٹرف بچھائی جائے ۔ صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رانا وحید، سینیئر نائب صدر ملک آصف نواز اور جوائنٹ سیکرٹری رانا سلیم ،محمد افتخاراور سلیم کاٹھیا موجود تھے۔