6ستمبر یوم دفاع :تحصیل میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میں اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل کی قیادت میں ریلی

رانا وحید نوائے وقت

چیچہ وطنی :6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے ملک بھر کی طرح تحصیل میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی سے اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو کالج روڈ سے ہوتی ہوئی بیگم شہناز چوک پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے ۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ ۔ پاک فوج کے شہداء اور ملک پاکستان کی خیر اور سلامتی کیلیئے خصوصی دعاکروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں