گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، وزراء، ڈی جی رینجرز ، آ ئی جی سندھ ،شہداء کے لواحقین ، غازیوں اور دیگر شرکاء نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
رانا وحید نوائے وقت
کراچی: 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ملیر چھاؤنی میں یادگارِ شہداء پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر حاضری دی
وزراء، ڈی جی رینجرز ، آ ئی جی سندھ ،شہداء کے لواحقین ، غازیوں اور دیگر شرکاء نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شرکاء نے شہداء پاکستان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی
اس موقع پر گورنر سندھ نے شہداء کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء وطن کی قربانیاں ہمارا سرمایہ ہیں
کور کمانڈر نے شہداء کے اہل خانہ کے استقامت اور صبر کو قوم کے لئے ضرب المثل قرار دیا اور کہا کہ دفاعی اداروں کے شانہ بشانہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں
گورنر سندھ نے کور کمانڈر کراچی کے ساتھ شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا ۔