آر پی او ساہیوال محبوب رشید کا ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے ہمراہ ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈی ایس پی لیگل اکرام اللہ خاں، ایس ڈی پی او سٹی سرکل رانا افتخار، ایس ڈی پی او صدر سرکل تقی عباس شاہ ، ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل معاذ الرحمن کی شرکت

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: آر پی او ساہیوال محبوب رشید کا ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے ہمراہ ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ۔ ضلع ساہیوال میں امن امان کی صورتحال اور جرائم کی شرح کا تفصیلی جائزہ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن” سیف پنجاب” کے تحت آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے ہمراہ ڈی پی او آفس ساہیوال میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ جس میں ڈی ایس پی لیگل اکرام اللہ خاں، ایس ڈی پی او سٹی سرکل رانا افتخار، ایس ڈی پی او صدر سرکل تقی عباس شاہ ، ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل معاذ الرحمن اور ضلع کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔میٹنگ میں تمام افسر ان سے ان کی بیٹ میں سر زد ہونے والے جرائم کے متعلق سختی سے باز پرس کی گئی۔ غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے جرائم کے خاتمے کے لیے ساہیوال پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور جرائم کی شرح میں کمی کے لیے مزید اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
آر پی او ساہیوال محبوب رشید کا کہنا تھا کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے منشیات فروشوں ، ناجائز ا سلحہ رکھنے والوں ، پتنگ فروشوں ،مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں ۔
تھانہ اور دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں