ساہیوال میونسپل کارپوریشن کے عملے اور چیف سینیٹری انسپکٹر نے افسران کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے
رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال کمشنر ساہیوال کے علم میں ہونے کے باوجود ہمارے مسئلے کو پس پُشت ڈال دیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن کی نااہلی کے باعث پورا شہر گٹروں کے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔
ساہیوال میونسپل کارپوریشن کے عملے اور چیف سینیٹری انسپکٹر نے افسران کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے ۔ایڈمنسٹریٹر اور چیف افسر افسر بھی متعلقہ عملے کے سامنے بے بس ہو گیا ۔میونسپل کارپوریشن کے عملے کی نا اہلی کیوجہ سے طارق بن زیادہ کالونی کا علاقہ Y بلاک جوہڑ کا سماں پیش کر رہا ہے ۔گٹروں کا گندہ پانی پارک میں داخل ہو چکا ہےجس سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے اور مچھر اور ڈینگی کی پیدائش کا سبب بن رہا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر ساہیوال کو بھی درخواستیں دے چُکے ہیں۔ مگر انہوں نے بھی کوئی توجہ نہیں دی ۔ علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔