جامع مسجد چک نمبر 92/12 ایل میں ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا کھلی کچہری کا انعقاد،اے ایس پی معاذ الرحمان اور ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ آصف نواز بھی موجود

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال :جامع مسجد چک نمبر 92/12 ایل علاقہ تھانہ شاہکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نےمرکزی جامع مسجد چک نمبر 92/12 ایل علاقہ تھانہ شاہکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈی پی او ساہیوال نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ مساجد میں کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل اے ایس پی معاذ الرحمان اور ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ آصف نواز بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں