فیملی کورٹ ججزکے لیے 18 نئی گاڑیاں ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے فیملی کورٹ کے ججوں کو نئی گاڑیاں دیں

محمد ناصرغلزئی نوائے وقت

پشاور:فیملی کورٹ ججز کو 18 نئی گاڑیاں حوالے کر دی گئیں، فیملی کورٹ کے ججز میں نئی گاڑیوں کی تقسیم کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں شرکت کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے فیملی کورٹ کے ججوں کو نئی گاڑیاں دیں۔

نئی گاڑیاں فیملی کورٹس کے سینئر سول ججز کو دی گئی ہیں۔
تقریب میں جسٹس اعجاز انور سمیت رجسٹرار، ایڈیشنل رجسٹرار اور ہائیکورٹ کے دیگر پرنسپل افسران بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں