محمد ناصرغلزئی نوائے وقت
پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی گورنر فیصل کریم کنڈی کو گورنر ہاؤس سے نکالنے کی دھمکی دے دی ۔
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو کے پی ہاؤس اسلام آباد سے نکال دیا ہے اب مجبور کیا جارہا ہے کہ انہیں گورنر ہاؤس سے بھی نکال باہر کروں ۔
انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی شکیل خان کو میں نے نہیں بلکہ بانی چیئرمین عمران خان کی تشکیل کردہ کمیٹی نے نکالا ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل بھی پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے کہنے پر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ جو لوگ سازش کرکے مجھے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے انہیں ضرور سبق سکھاؤں گا ۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ8ستمبر کو جلسہ ہو کر رہے گا، میں خود این او سی ہوں۔
انہوں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بھی واضح کیا ہے کہ اس بار کوئی بھی جلسے کو موخر کرنے کا پیغام بھیجے تو اس کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔