پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے یورپی یونین اور برطانیہ سے بات چیت جاری ہے: اسحاق ڈار

ہم وطن یہی پوچھ رہے تھے کہ کیا پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوں گی تو ہم نے انہیں یہی بتایا کہ ہم پوری کوشش کریں گے،نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت

لندن:پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میرا برطانیہ کا دورہ انتہائی کارآمد اور مفید رہا۔ اس وقت یہاں میں 17 لاکھ پاکستانی آباد ہیں۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ‘ہم پی ڈی ایم کی حکومت کے دور سے یورپی یونین اور برطانیہ کے ساتھ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مجھے برطانیہ آتے ہوئے پرواز کے دوران بہت سے ہم وطن یہی پوچھ رہے تھے کہ کیا پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوں گی تو ہم نے انہیں یہی بتایا کہ ہم پوری کوشش کریں گے۔

’پی ٹی آئی کے دور میں ایک وزیر کے غیرذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے ان پروازوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ میں نے برطانیہ کی ڈپٹی وزیراعظم سے ملاقات میں اس مسئلے پر بات کی ہے۔‘

انہوں نے پی آئی اے کی نیلامی سے متعلق کہا ہے ’اس کی بولیاں یکم اور سات اکتوبر کو آ رہی ہیں۔ امید ہے اس کے بعد نئے جہاز بھی آئیں گے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں