سٹاف رپورٹرز + نمایندگان نوائے وقت
اسلام آباد:اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حکومت نے میٹرو بس سروس بند کر دی
میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس راولپنڈی صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ فیض آباد کے مقام پر مکمل سیل کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔