سٹاف رپورٹر + نمایندگان نوائے وقت
اسلام آباد:اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف کے کامیاب جلسے کو انتظامیہ نے جبری اورفوری ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
اسلام آباد کی چنگی نمبر 26 پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگجانی مویشی منڈی میں جلسے کا انعقاد کررہی ہے جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکن لاکھوں کی تعداد میں شریک ہیں اور جلسے سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خطاب کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جہاں کارکنوں کی جانب سے مبینہ پتھراؤ پر پولیس نے 26نمبر چونگی پر شیلنگ شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی سمیت اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے لیکن مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں پہلے روکنے کی کوشش کی ہے۔
اس موقع پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کے ساتھ ساتھ آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا جبکہ کچھ افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔