پیپلزپارٹی رہنما امجد آفریدی کے بیٹے بابر عظیم پرقاتلانہ حملہ، شدید زخمی، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

محمد ناصرغلزئی نوائے وقت

کوہاٹ:ضلع کوہاٹ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی کے بیٹے پر مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ہے ، اس موقع پر انہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ بابر آفریدی نے کوہاٹ میں تحصیل چئیرمین کے لئے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔
ترجمان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا امجد خان آفریدی کے فارم ہاؤس پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے فائرنگ کی جس سے امجد خان آفریدی کا بیٹا بابر عظیم زخمی ہو گیا۔

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جان کی قیمت پی ٹی آئی دور میں سستی ہو گئی ہے، حق و سچ کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں