اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال رانا اوورنگزیب سمیت ضلعی محکموں کے افسران اور علماء کی شرکت
رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے کہا ہے کہ عید میلادالنبی پورے عقیدت واحترام اور شایانہ شان سے منایا جائے۔ علما ماہ ربیع الاول کے دوران مذہبی رواداری کو فروغ دیں، امن و امان کی فضا قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمیں مل کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی و منتظمین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال رانا اوورنگزیب سمیت ضلعی محکموں کے افسران اور علماء نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے کہا کہ عید میلادالنبی کے جلوسوں اور تقریبات کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے۔