پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار

سٹاف رپورٹر + نمایندگان نوائے وقت

اسلام آباد: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے ساتھ سارتھ شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا اور روانہ ہوگئی۔

پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر روکا اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے گارڈ کو بھی گرفتار کر لیا۔

تاہم گرفتاری کے بعد اس بات کا فیصلہ نہ ہوسکا کہ تحریک انصاف کے رہنما کو کس تھانے لے کر جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں