ان کو شرم نہیں ،کیسے کیسے گھٹیا جھوٹ تراشے ہیں :………..پی ٹی آئی رہنماؤں پر کیا الزامات عائد ہیں؟ ڈان ٹی وی سامنے لے آیا

علی امین گنڈاپور نے ڈی ایس پی کی کنپٹی پر گن رکھی، شعیب شاہین نے کانسٹیبل کی وکھی میں پسٹل کا بٹ مارا، حامد رضا اور اچکزئی نے کانسٹیبل کو دھکے دیئے اور بلٹ پروف جیکٹ چھین لی

محمد لطیف نوائے وقت

اسلام آباد: علی امین گنڈاپور نے ڈی ایس پی کی کنپٹی پر گن رکھی، شعیب شاہین نے کانسٹیبل کی وکھی میں پسٹل کا بٹ مارا، حامد رضا اور اچکزئی نے کانسٹیبل کو دھکے دیئے اور بلٹ پروف جیکٹ چھین لی، پی ٹی آئی عہدے داروں پر مختلف الزامات کے تحت تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سمیت تھانہ سنگجانی میں چار الگ الگ دہشت گری کے مقدمات درج کیے گیے ہیں۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں بھی الگ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت درج ہے۔ مقدمے میں درج ہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصر اور شاہد خٹک نے پولیس اہلکاروں پر زبردستی گاڑی چڑھائی۔

اسی طرح اسلام آباد میں پُرامن جلسہ ایکٹ 2024ء کے تحت پہلا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج ہوا، ایف آئی آر میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، شعیب شاہین، عمرایوب، شیخ وقاص اکرم، محمود خان اچکزئی اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں