رانا وحید نوائے وقت
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چین کے سفارت خانے آمد۔ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ ،منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے سے ملاقات ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ، تجارتی تعلقات میں بہتری پر اتفاق۔ اس موقع پر کراچی کے میئر مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔