سٹاف رپورٹرز + نمایندگان نوائے وقت
اسلام آباد: پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں رکن قومی اسمبلی زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، ایم این اے نسیم الرحمٰن، شاہ احمد خٹک اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں، ڈی چوک، نادرا چوک، سرینا اور میریٹ کے مقام سے ریڈ زون مکمل سیل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر ایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
دوسری جانب علی محمد خان پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے، پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔
ابتدائی طور پر پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی لسٹ تیار کی گئی ہے۔