محمد اظہر نوائے وقت
لاہور: ہائی کورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے وکیل راشدی نواز پیش ہوئے۔
عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔