وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم ،ایک ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری ،آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا اور کیمرے کے استعمال کرنے پر پابندی عائد

شھزاد عالمگیر نوائے وقت

لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم ۔صوبائی سرحدی چوکیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز، وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔ پولیس اہلکاروں کو اے پی سی، بلٹ پروف گاڑیاں اور بلٹ پروف جیکٹیں دینے کا حکم۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس فورس کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ۔ آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا اور کیمرے کے استعمال کرنے پر پابندی عائد۔ مریم نواز شریف اجلاس میں پولیس کو ایک ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں